شام میں بمباری سے منہدم عمارت میں نومولود بہن کو بچانے والی 5 سالہ بچی جاں بحق

ریحام گھر کے ملبے کے ڈھیر میں نومولود بہن کو قمیص سے پکڑ کر اپنی جانب کھینچ رہی تھی کہ عمارت دوبارہ منہدم ہوگئی

نومولود بہن کو بچانے کی کوشش کے دوران عمارت دوبارہ گر گئی۔ فوٹو : ٹویٹر

شام میں فضائی حملے میں تباہ ہونے والے ایک گھر کے ملبے تلے دبی نومولود بچی کو نیچے گرنے سے روکنے والی 5 سالہ بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس دل خراش تصویر نے شام کی جنگ میں تباہی اور وہاں جنم لینے والے انسانی المیے کی جانب عالمی مبذول کرائی ہے۔ اندوہناک تصویر میں فضائی حملوں کے بعد کثیر المنزلہ عمارت کے ملبے میں پانچ سالہ بچی اپنی گرتی ہوئی نومولود بہن کو قمیص سے پکڑ کر بچا رہی ہے۔

واقعے کی کوریج کرنے والے فوٹو گرافر نے بتایا کہ 5 سالہ بچی نومولود بہن کو اپنی جانب کھینچ ہی رہی تھی اور اس کا غمزدہ باپ اپنی بچیوں کو بچانے کےلیے آگے بڑھ رہا تھا کہ عمارت مزید نیچے گر گئی اور بچیاں ملبے تلے دب گئیں۔ سفید ہیلمٹ والے رضاکاروں نے بچیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
Load Next Story