قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کیخلاف مظاہرہ کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ کرکے دو نوجوان کو شہید کردیا۔ فوٹو : فائل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ قابض فورس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جب کہ تاحال ضلع میں کسی کو بھی داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کے باعث زخمی مظاہرین کو اسپتال منتقل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔