قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی سرحد کی نزدیک 5 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے احتجاجی مارچ کیا

اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی۔ فوٹو : فائل

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سرحد کی جانب بڑھتے عوامی مارچ پر اسرائیلی فوج نے روایتی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کیں اور براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔


ریسکیو اداروں نے گولیوں کی بَوچھاڑ اور آنسو گیس کی نہ رکنے والی شیلنگ کے دوران زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک نوجوان کے شہید ہوجانے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : فلسطین کا اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو معطل کرنے کا اعلان


دوسری جانب اسرائیلی فورسز کا ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مظاہرین کے پُرتشدد ہوجانے کے باعث کارروائی پر مجبور ہوئے، مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے درجنوں مکانات گرا دیئے


واضح رہے کہ چند روز قبل سرحدی دیوار کے نزدیک فلسطینیوں کی درجنوں کثیر المنزلہ رہائشیوں عمارتوں کو بارودی مواد اور بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا تھا جس کے باعث 20 سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔
Load Next Story