امریکا ایف35 طیارے نہیں دے گا تو کسی اور ملک سے خریدیں گے ترک صدر
امریکیوں دھمکیوں میں آکر ملکی سلامتی سے متعلق فیصلوں کو تبدیل نہیں کریں گے، طیب اردگان
امریکا نے روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر ترکی کو ایف-35 طیارے دینے سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو : فائل
ترکی کے صدر طیب اردگان نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا ایف-35 طیارے نہیں دے گا تو کسی اور ملک سے رجوع کریں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے امریکا کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے F-35 طیاروں کی فراہمی سے انکار کو کھلی بدمعاشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کسی اور ملک سے طیارے خریدنے کے لیے رجوع کرے گا۔
ترک صدر طیب اردگان نے حکمراں پارٹی کے ارکان سے خطاب میں مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے پر کسی قسم کے دباؤ پر نہیں آئیں گے اور نہ ہی اپنے فیصلوں کو تبدیل کریں گے اور اپنے ملک کی سلامتی سب سے مقدم رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ ترکی کے روس سے اینٹی میزائل دفاعی نظام ایس-400 خریدنے کی وجہ سے امریکا نے دھمکی دی تھی کہ اگر ترکی نے یہ دفاعی سسٹم خریدا تو امریکا معاہدہ منسوخ کرتے ہوئے ترکی کو ایف-35 طیارے فروخت نہیں کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل کی پہلی کھیپ موصول
ترک صدر طیب اردگان نے حکمراں پارٹی کے ارکان سے خطاب میں مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے معاہدے کو ختم کرنے پر کسی قسم کے دباؤ پر نہیں آئیں گے اور نہ ہی اپنے فیصلوں کو تبدیل کریں گے اور اپنے ملک کی سلامتی سب سے مقدم رکھی جائے گی۔
یہ خبر پڑھیں : روس سے میزائل خریداری پر برہم امریکا نے ترک پائلٹس کو ملک بدر کردیا