ٹھٹھہ کے قریب بس حادثے میں 4 افراد جاں بحق 20 زخمی
بس میں سوار مسافر اورنگی ٹاؤن کراچی کے رہائشی تھے

ٹھٹھہ کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ٹھٹھہ کے قریب ایک سو تین موری کے مقام پر مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر گڑھے میں جا گری جس کے نتیجے میں3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 4 زخمیوں کو کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ ریشماں، 5 سالہ اسد، 6 سالہ عرفان اور 7 سالہ افشاں شامل ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں سوار مسافر اورنگی ٹاؤن کراچی کے رہائشی تھے اور زیارت کے لیے حضرت پیر پٹھو جمیل شاھ کے مزار پر آئے تھے جس کے بعد کینجھر جھیل سیر و تفریح کے لئے جارہے تھے۔