ای سی سی نے روٹی کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کی منظوری دیدی

حکومت تنور کے گیس کنکشن کے لیے ایک ارب 51 کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی

حکومت تنور کے گیس کنکشن کے لیے ایک ارب 51 کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی

ای سی سی نے نان اور روٹی کی 30 جون والی قیمت بحال کرنے کے اقدامات کی منظوری دیدی ہے۔


مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومتوں کو نان اور روٹی کی قیمت 30 جون کی سطح پر بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے، نان کمرشل تنور کے لیے گیس ٹیرف بھی 30 جون کی سطح پر بحال کیا گیا ہے جب کہ حکومت تنور کے گیس کنکشن کے لیے ایک ارب 51 کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کو نان اور روٹی کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

Load Next Story