شمالی وزیرستان میں مظاہرین کا منہدم گھروں کا معاضہ نہ ملنے پر احتجاج

حکومت نے سینکڑوں متاثرہ مکانات کے چیک غائب کردیئے، مظاہرین

حکومت نے سینکڑوں متاثرہ مکانات کے چیک غائب کردیئے، مظاہرین

ضرب عضب کے دوران مسمار منہدم گھروں کا معاوضہ نہ ملنے پر مظاہرین بنوں میران شاہ روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔


وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے وعدے وفا نہ ہونے پر شمالی وزیرستان کے رہائشی احتجاج کے لیے نکل آئے اور انہوں نے ضرب عضب کے دوران اپنے منہدم گھروں کا معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے بنوں میران شاہ سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔

مظاہرین میں میرعلی کے حیدر خیل گاوں کے متاثرہ لوگ شامل تھے جن کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں وعدے وفا کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں، حکومت نے سینکڑوں متاثرہ مکانات کے چیک غائب کردیئے جس کے باعث حیدر خیل اور دوسرے دیہات کے متاثرہ مکانوں کے مالکان تاحال معاوضوں سے محروم ہیں۔
Load Next Story