سیلابی ریلے کے ساتھ مگرمچھ بھی رہائشی علاقے میں داخل ویڈیو وائرل

سیلابی ریلے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آنے والے مگر مچھ نے آوارہ کتوں پر حملہ بھی کیا

مگر مچھ نے آوارہ کتوں پر حملہ بھی کیا۔ فوٹو : ویڈیو گریب

بھارت میں سیلابی ریلے کے ساتھ ایک مگرمچھ بھی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس نے بھوک مٹانے کے لیے آوارہ کتوں پر حملہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے جہاں نظام زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا وہیں ایک بند ٹوٹ جانے کے باعث سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔

سیلابی ریلے میں لوگ کمر تک ڈوب گئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، اسی دوران پانی میں ایک مگرمچھ کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گھر کے نزدیک دیوار کے ساتھ کھڑے دو کتوں کی جانب ایک مگرمچھ بڑھ رہا ہے اور وہ ایک کتے پر حملہ بھی کرتا ہے تاہم کتا بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

https://www.youtube.com/embed/IDkDIXn2XTc

ریسکیو ادارے کے اہل کاروں نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد مگرمچھ کو پکڑلیا اور مقامی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا جس علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا۔ گجرات میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
Load Next Story