امریکی ساحل پر چٹان کا ٹکڑا گرنے سے 3 سیاح ہلاک
ملبے سے 5 سیاحوں کو زندہ نکالا گیا ہے اور مزید سیاح دبے ہوسکتے ہیں، ریسکیو افسر
چٹان کے ملبے سے 5 سیاحوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ فوٹو : ٹویٹر
امریکا کے ساحلی ریت پر لیٹے اور کرسیوں پر بیٹھے سیاحوں پر چٹان کا 30 فٹ لمبا ٹکڑا گر گیا جس کے نتیجے میں 3 سیاح ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحلی شہر گرینڈ ویو بیچ پر مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو موسم سے لطف و اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک چٹان کا ٹنوں وزنی ٹکڑا سیاحوں پر آن گرا جس کے نتیجے میں 3 سیاح ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے میں دبے 5 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا ہے، چٹان کے باقی حصے کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو جائے وقوعہ سے دور کردیا گیا ہے اور امدادی کاموں میں تاخیر کی وجہ بھی یہ خطرہ بنی۔
ملبے تلے دبے سیاحوں کا پتہ لگانے کے لیے سراغ رساں کتوں کی مدد لی گئی اب بھی ملبے تلے متعدد کرسیاں اور سرفنگ بورڈ دبے ہیں جب کہ ملبے میں سیاحوں کے دبے ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔