ڈیوٹی چور ملازمین ٹنڈو باگو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

سیاسی پشت پناہی کے باعث بلدیہ ملازمین کا کام سے گریز، صرف حاضری لگانے لگے

گزشتہ 5 برس کے دوران ٹی ایم اے میں بھرتی کردہ ڈیوٹی چور افراد نے ادارے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

تعلقہ میونسپل ٹنڈو باگو میں سیکڑوں ملازمین ہونے کے باوجود شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، گزشتہ 5 برس کے دوران ٹی ایم اے میں بھرتی کردہ ڈیوٹی چور افراد نے ادارے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، ٹی ایم اے میں ماہانہ 1 کروڑ سے زائد کی تنخواہ وصول کرنے والے سیکڑوں ملازمین نے شہر کو عملی طور پر گندگی کے حوالے کر رکھا ہے۔




ٹی ایم او سے لیکر تمام ملازمین کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے اور سیاسی پشت پناہی کے باعث ٹی ایم او سمیت اکثر ملازمین صرف حاضری لگانے دفتر آتے ہیں اور کسی بھی قسم کا کام نہیں کرتے۔ شہر میں جگہ جگہ گندگی کیے باعث مچھروں کی بہتات سے بڑی تعداد میں شہری ملیریا کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں، ٹی ایم اے میں مبینہ طور پر کوٹیشن کے ذریعے پٹرول، ڈیزل اور مشینوں کے جعلی بل بناکر ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن کے ثبوت بھی منظر عام پر آئے ہیں۔
Load Next Story