نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
مشروبات کی 12 بوتلوں میں 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد ہوئی، اے ایس ایف
مشروبات کی 12 بوتلوں میں 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد ہوئی، اے ایس ایف۔ فوٹو:فائل
اے ایس ایف نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کرکے 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق شہزاد نامی ملزم کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولنگر سے ہے، جو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 0727 سے حج کی غرض سے سعودی عرب جا رہا تھا۔
دوران چیکنگ ملزم کے پاس سے ایک مشروب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جن میں مائع آئس ہیروئن اسمگل کی جارہی تھی، مشروبات کی 12 بوتلوں میں 10 کلو 632 گرام مائع آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔