کتے کے لعاب سے بیمار ہونے والی مالکن ہاتھ پاؤں سے محروم
خاتون 10 دن تک کومے میں رہیں جس کے دوران ہاتھ پاؤں میں جراثیم بری طرح پھیل گیا تھا
کتے کے لعاب سے خطرناک جراثیم خاتون کے جسم میں داخل ہوا (فوٹو : ٹویٹر)
لاہور:
امریکا میں پالتو کتے کے لعاب دہن سے خطرناک جراثیم مالکن کے جسم میں منتقل ہوگیا جسے روکنے کے لیے مالکن کے دونوں ہاتھ اور پاؤں کاٹنے پڑے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کی رہائشی خاتون کو اچانک شدید بخار اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی جس کے بعد وہ آہستہ آہستہ کومے میں چلی گئیں اور 10 دن تک بے ہوش رہیں۔
بے ہوشی کے دوران بیماری کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جاتے رہے اور بالآخر انکشاف ہوا کہ خاتون ایک خاص اور نہایت کم پائے جانے والے انفیکشن کا شکار ہوئی ہیں جو capnocytophaga canimorsus کے باعث ہوتا ہے۔
خاتون کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا تھا اور ان کی جلد کا رنگ گہرا سرخ ہوتا جا رہا تھا جب کہ جلد پر گنگرین جیسے ابھار بھی بننے لگے جو خون میں کلاؤٹنگ کی وجہ سے بن رہے تھے۔ خاتون کو capnocytophaga بیماری ان کے جرمن شیفرڈ کتے کے لعاب سے لگی تھی۔
معالجین نے بیماری کے تیزی سے پھیل جانے اور خطرناک صورت حال اختیار کرجانے کے باعث خاتون کے دونوں ہاتھوں کو کلائیوں تک اور دونوں پاؤں کو گھٹنوں تک ایک آپریشن کے دوران کاٹ دیا۔
خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم وہ جب ہوش میں آئیں تو اپنے ہاتھ پاؤں نہ دیکھ کر شدید ڈپریشن میں چلی گئیں ایسے کٹھن وقت میں ان کے شوہر ، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ نے انہیں دوبارہ زندگی بخشی۔