- امریکی صدر نے پاکستانی بزنس مین کو اہم عہدے پر نامزد کردیا
- انسداد کرپشن پر کسی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- چین امریکا کے ساتھ ’باہمی مفادات کے حامل‘ تجارتی تعلقات بڑھائے گا، رپورٹ
- افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- سینیٹ الیکشن؛ جی ڈی اے کا وزیراعظم سے باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ
- اسلام آباد میں آج سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز
- سینیٹ الیکشن سے سبق سیکھ لیجیے
- کئی ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار
- نمل یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ، ایک جاں بحق
- خاتون ٹیچر کا پلاٹ ہتھیانے والے قبضہ مافیا کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی
- سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل کرنے کی 100 سے زائد اپیلیں مسترد
- لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی فضائی سروس 2 سال بعد بحال
- احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ
- این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
- ہمیں کام کرنے دیں اور کیچڑ نہ اچھالیں، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو جواب
- پاک بحریہ کی قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک بینائن اور نائجر کیلئے امداد
- ملک میں ایک روز میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق
- مثانے کی سوزش روکنے والی نئی امید افزا ویکسین
- ٹنڈو محمد خان، دوست نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- اچّھی عادات کام یابی کا راز
دنیا کا مختصر ترین لیپ ٹاپ، جس میں آپ گیم بھی کھیل سکتے ہیں

اس مختصر ترین لیپ ٹاپ میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوئی ہے فوٹوانٹرنیٹ
واشنگٹن: امریکا کے آئی ٹی انجنیئر پال کلینگر نے صرف 7 دنوں میں دنیا کا مختصر ترین لیپ ٹاپ(تھنک پیڈ) بنایا ہے جس کی اسکرین کا سائز محض ایک انچ ہے۔
پال کلینگر کے بنائے ہوئے لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 0.96 سینٹی میٹر ہے اور اسے بنانے میں صرف 85 ڈالرز(پاکستانی 13 ہزار 561 روپے) خرچ ہوئے۔ پال نے اس لیپ ٹاپ کو ’’تھنک ٹینی‘‘ کانام دیا ہے اور یہ لیپ ٹاپ آئی بی ایم تھنک پیڈ کا مختصر ورژن ہے۔
دنیا کے اس مختصر ترین لیپ ٹاپ میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوئی ہے جسے چارج بھی کیا جاسکتاہے۔ اس چھوٹے سے لیپ ٹاپ میں تھنک پیڈ کی طرح لال رنگ کا ٹریک پوائنٹ کرسر کنٹرولر بھی دیا گیا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صارفین گیم بھی کھیل سکتے ہیں۔ اس میں ٹیٹرس، لیونار، لینڈر، اسنیک اور کچھ کلاسک کارڈ گیم کھیلے جاسکتے ہیں۔
’تھنک ٹینی‘ کا سات لائن کی بورڈ 3 ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے اور اس میں 14 پن اے ٹی ٹینی 1614 مائیکروکنٹرولر (20 میگا ہرٹز) ہے جو ایک چھوٹے 128×64 پکسل اولیڈ ڈسپلے سے جڑاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔