انوپم کھیرکو مقبوضہ کشمیر پر مودی سرکار کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے جغرافیائی طور پر دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے

انوپم کھیر نے آرٹیکل 35-اے اور 370 کے خاتمے کو مسئلہ کشمیر کے حل کا آغاز قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

معروف اداکار انوپم کھیر کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

معروف اداکار انوپم کھیر کو اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو حاصل نیم خود مختاری اور خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے مودی سرکار کے متعصبانہ عمل کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دیا۔
Load Next Story