پاکستانی نوجوان نے عالمی پی او وی گیمنگ میں ٹیکن سیون مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک  منگل 6 اگست 2019
ارسلان صدیقی نے گیمنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں جنوبی کوریا کے گیمر کو شکست دے کر ٹیکن سیون چیمپیئن بن گئے ہیں۔ ارسلان کی یہ تصویر جاپان میں مقابلہ جیتنے کے بعد لی گئی ہے۔ فوٹو: ای وی او

ارسلان صدیقی نے گیمنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں جنوبی کوریا کے گیمر کو شکست دے کر ٹیکن سیون چیمپیئن بن گئے ہیں۔ ارسلان کی یہ تصویر جاپان میں مقابلہ جیتنے کے بعد لی گئی ہے۔ فوٹو: ای وی او

لاس ویگاس: پاکستان کے ایک نوجوان ارسلان صدیقی نے امریکی شہر لاس ویگس میں منعقدہ عالمی گیمنگ مقابلے میں ٹیکن سیون مقابلہ جیت لیا ہے۔

یہ دنیا میں آرکیڈ گیمنگ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جو 2 سے 4 اگست تک جاری رہا ۔ اس میں فائٹنگ کے مشہور گیمز شامل تھے جن میں مورٹل کومبیٹ، اسٹریٹ فائٹر فائیو اور ٹیکن سیون سرِ فہرست رہے۔ پوری دنیا کے انتہائی ماہر گیمرز نے اس میں حصہ لیا اور اپنی بہترین مہارتیں دکھائیں۔ ارسلان نے جنوبی کوریا کے گیمر کو فائنل مقابلے میں شکست دی ۔

اتوار کے روز ارسلان صدیقی نے ٹیکن سیون جیت کر اس کے چیمپیئن بنے اس دوران گیمنگ کے متوالوں نے سانس روک کر یہ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھا۔ ارسلان نے کازومی کا کردار منتخب کیا تھا اور اپنے حریف کو شکست دی ہے۔ ارسلان نے ارسلان ایش نامی آئی ڈی استعمال کی۔

اس سے قبل فروری میں وہ جاپان میں ہونے والی ایک ای وی او چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔ اس طرح وہ گیمنگ کے دو اعزازات اپنے ساتھ رکھنے والے پہلے پاکستانی گیمر بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔