طالبہ زیادتی کیس لیگی ایم پی اے کے شارجہ فرار ہونے کا انکشاف
حاجی عطا الرحمن 5 اگست کی سہ پہرساڑھے تین بجے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ فرار ہوئے، ذرائع
طالبہ کی درخواست پرعلاقہ مجسٹریٹ نے ایم ایس نشترہسپتال کوطالبہ کے طبی معائنے کا حکم دیا تھا۔فوٹو:فائل
یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کا ملزم مسلم لیگ (ن) کا ایم پی اے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں اپنی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ سے مبینہ طور پر زیادتی اور غیراخلاقی وڈیو بنا کر ایک سال تک مبینہ زیادتی کے ملزم مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حاجی عطاالرحمان کے شارجہ فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم پی اے حاجی عطا الرحمن کاروائی سے بچنے کیلئے 5 اگست کی سہ پہرساڑھے تین بجے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ فرار ہوگئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لیگی ایم پی اے پر یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کا الزام
واضح رہے کہ نجی یونیورسٹی کی طالبہ (س) نے علاقہ مجسٹریٹ ملتان کو درخواست دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ (ن) لیگی ایم پی اے عطاالرحمان نے غیر اخلاقی ویڈیو بناکر اسے 11 ماہ تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا۔ طالبہ کی درخواست پرعلاقہ مجسٹریٹ نے ایم ایس نشتر اسپتال کو طالبہ کے طبی معائنے کا حکم دیا تھا۔