فلم ’’سپر اسٹار‘‘ میں میرا کردار کسی چیلنج سے کم نہیں بلال اشرف

فلم ’سپر اسٹار‘ رواں ماہ عید الا ضحٰی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ’سپر اسٹار‘ رواں ماہ عید الاضحٰی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فلم 'سپر اسٹار' میں ماہرہ کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرنے والے انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار بلال اشرف نے اپنے کردار سے پردہ اُٹھا دیا۔

ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والے انٹرویو میں بلال اشرف نے اپنی نئی آنے والی فلم 'سپر اسٹار' میں اپنے کردار سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم میں سمیر کا کردار ادا کر رہا ہوں جوکہ میرے لئے ادا کرنا بہت ہی مشکل تھا جب کہ اسے ادا کرنے کے لئے مجھے کمفرٹ زور سے باہر نکلنا پڑا۔




بلال اشرف نے کہا کہ میرے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں نے اس کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے 25 روز تک تھیٹر کی کلاسسز بھی لیں یہاں تک کہ میں نے ڈانس کے لئے بھی کئی روز تک محنت کی۔ کیوں کہ یہ میرے لئے ایسا کام ہے جو میں نے اس سے قبل کبھی نہیں کیا۔



واضح رہے کہ مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'سپر اسٹار' میں ماہرہ خان اور بلال اشرف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں ماہ عید الاضحٰی پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story