قائم مقام اسپیکر نے نصرت سحر عباسی کوایوان سے باہر نکال دیا
فنکشنل لیگ کے ارکان کے احتجاج کے بعد شہلا رضا نے رولنگ واپس لے لی
صوبائی وزرا کی درخواست پر قائم مقام اسپیکر نے رولنگ واپس لے لی۔فوٹو: فائل
قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کو ایوان سے باہر نکال دیا اور رولنگ دی کہ وہ سندھ اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران ایوان کے اندر نہیں آسکتیں۔
نصرت سحر عباسی کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے دیگر ارکان بھی احتجاجاً ایوان سے باہر چلے گئے لیکن صوبائی وزراکی درخواست پر قائم مقام اسپیکر نے اپنی رولنگ واپس لے لی اور نصرت سحر عباسی سمیت مسلم لیگ (فنکشنل) کے ارکان ایوان میں واپس آگئے،یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی ،جب وقفہ سوالات کے دوران محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی سے متعلق ضمنی سوالات کیے اور وزیر معدنیات اور معدنی ترقی منظور حسین وسان نے بار بار کہا کہ 2002سے 2012 تک مذکورہ محکمہ مسلم لیگ (فنکشنل) کے وزرا اور مشیروں کے پاس رہا اور اس میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وزیر موصوف میرے سوالوں کا جواب دیں وہ بار بار مسلم لیگ (فنکشنل) کا ذکر کیوں کر رہے ہیں، اگر یہی رویہ رہا تو میں بھی پیپلزپارٹی کے وزرا کا سارا کچھا چٹھا ایوان میں لے آؤں گی،قائم مقام اسپیکر نے نصرت سحر عباسی کا مائیک بند کرادیا اور انھیں بیٹھ جانے کو کہا اس کے باوجود جب وہ نہ بیٹھیں اور مسلسل بولتی رہیں تو قائم مقام اسپیکر نے ان سے کہا کہ آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کسی کی بات نہیں سنتی ہیں، آپ ایوان سے باہر چلی جائیں اور جب تک سندھ اسمبلی کا رواں اجلاس چل رہا ہے، آپ ایوان کے اندر نہیں آسکتیں۔