بلدیہ عظمیٰ کامحکمہ ورکس فلائی اوورز کے ٹینڈر جاری نہیں کررہا کنٹریکٹر ایسوسی ایشن

ان ٹینڈرز نوٹس کے مطابق تاریخ اجرا 4ستمبرسے20 ستمبرہے

ٹینڈرز نوٹس کے مطابق تاریخ اجرا 4ستمبرسے20 ستمبرہے، فوٹو؛ فائل

کراچی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ورک اینڈ سروسز کے تحت شاہراہ فیصل کے 2 مقامات پر فلائی اورز کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

جس میں ایک کام ملیر ہالٹ پر فلائی اور کے لیے جس کی مالیت 358.856 ملین ، اور دوسرا کام ملیر 15 پر فلائی اور کے لیے جس کی مالیت 495.649ملین کا ہے، ان ٹینڈرز نوٹس کے مطابق تاریخ اجرا 4ستمبرسے20 ستمبرہے لیکن آج 19 ستمبر تک کنٹریکٹرز کی درخواستوں کے باوجود یہ ٹینڈرز جاری نہیں کیے گئے۔


کل ان کے اجراکی آخری تاریخ ہے جس کی وجہ سے دلچسپی رکھنے والے کنٹریکٹرز میں بے چینی بڑھ رہی ہے، اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہنگامی اجلاس ہوا جس فیصلہ کیا گیا کہ ان ٹینڈرز کو روکنے کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔

 
Load Next Story