ناپامیں تھیٹرڈرامہ بیگم جان کے دوسرے سیشن کاآغاز

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی


Showbiz Reporter September 20, 2013
ناپا میں پیش کیے جانے والا ڈرامہ ’’ بیگم جان ‘‘ کے دوسرے سیشن میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں تھیٹرڈرامہ بیگم جان کے دوسرے سیشن کا آغاز ہوگیا۔

ہندوستان کے ممتازفلم اورڈرامہ نگار جاوید صدیقی کا تحریر کیاہواکھیل ''بیگم جان'' نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں پیش کیاجارہاہے جس میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماتاج حیدر، ممتازفلم ڈائریکٹرستیش آننداورعوام کی بڑی تعدادسمیت سیاسی سماجی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، اس کھیل میں مرکزی کرداراداکارہ نائلہ جعفری اورنمرہ بچہ نے اداکیا۔



ڈرامے کے ہدایت کارانجم ایازہیں، اداکارہ نمرہ بچہ کاکہنا ہے کہ مجھے پاکستان سمیت دنیابھرسے ستائشی پیغامات موصول ہورہے ہیں، لوگوں کاکہنا ہے کہ اس کھیل کو ٹی وی چینل سے بھی نشرکرایاجائے،ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نمرہ بچہ کاکہنا تھا کہ جاویدصدیقی نے جوبھی لکھاکمال لکھا ہے، اگر اسی طرح مزیدکھیل پیش کیے جاتے رہے توہم تھیٹرکے اعتبار سے دوبارہ مضبوط ہوجائیں گے۔


مقبول خبریں