بھارت میں ڈینگی بخار سے بچاؤ کی ویکسین تیار
بھارتی سائنس دانوں نے خمیرسے ڈینگی سے بچاؤکی ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے
گزشتہ 7 برسوں سے ڈینگی سے بچاؤ کی ویکسین تیارکرنے کے منصوبے پر کام کررہے تھے،بھارتی سائنسدان۔ فوٹوایکسپریس:فائل
بھارتی سائنس دانوں نے ڈینگی بخارسے بچاؤکی ویکسین تیارکرلی ہے۔
نئی دہلی میں سنٹرفارجنیٹکس اینڈبائیوٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے خمیرسے ڈینگی سے بچاؤکی ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 7 برسوں سے اس منصوبے پرکام کررہے تھے جس کے بعد چوہوں پر اس ویکسین کے تجربات کیے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے،سائنسدانوں نے کہا انہیں امید ہے کہ انسان بھی اس ویکسین سے صحت یاب ہوسکیں گے۔