ساڑھی مشرقی روایات کا آئینہ دار پہناوا

مشرقی پہناوؤں میں ساڑھی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

ماڈل: صدف بھٹی، فوٹو : محمود قریشی / ایکسپریس

مشرقی ملبوسات کی بات کی جائے تو 'ساڑھی ' کا تذکرہ کئے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔


مشرقی پہناوؤں میں ساڑھی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ شادی بیاہ میں جہاں دلہن زرق برق لباس میں منفرد دکھائی دیتی ہے ، وہیں شادی کی تقریب میں خوبصورت رنگوں اورڈیزائن کے ساتھ تیار کردہ ساڑھیاں بھی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ ویسے توموسم کی مناسبت سے ساڑھیوں کے ڈیزائن اور رنگوں کا انتخاب ہوتا ہے مگرفیشن کے بدلتے رجحانات نے اب موسموں کی مناسبت سے رنگوں اور ڈیزائن کی ضرورت کوخاصاکم کردیا ہے۔

ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنی ساڑھیاں واقعی خواتین کی شخصیت کو پرکشش بنانے میں اہم کردار کرتی ہیں اوراگر ان کے ساتھ ساڑھی کے رنگ کی مناسبت سے جیولری ،ہیئرسٹائل اور بالوں میں پھول لگ جائے توشخصیت کوچارچاند لگ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب شادی بیاہ سمیت دیگرتقریبات میں شرکت کے لئے ساڑھی خواتین کی اولین پسند ہوتی ہے۔
Load Next Story