کراچی میں رواں ہفتے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی

15 اگست کی رات سے کراچی میں بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

مون سون سسٹم کے باعث کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، سردار سرفراز فوٹو: فائل فوٹوفائل

ISLAMABAD:
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان کی جانب سے مون سون بارشوں کا نیا سسٹم سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے باعث بارش کے 2 اسپیل ہوں گے، جس کے نتیجے میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، بارشوں کا نیا سسٹم زیریں سندھ کو زیادہ متاثر کرے گا۔ اس سسٹم کے باعث کراچی میں 15 اگست کی رات سے ہلکی بارش کا امکان ہے اور 16 اگست تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Load Next Story