مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف جاوید میانداد نے بھی صدا بلند کردی

اسپورٹس ڈیسک  پير 19 اگست 2019
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف جاوید میانداد نے بھی صدا بلند کردی
 فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف جاوید میانداد نے بھی صدا بلند کردی فوٹو: فائل

 کراچی:  دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین اور پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کردی۔

کراچی سٹی پریڈ میں شریک ریکارڈ ساز میانداد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کودکھانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ایجنڈے پر ہے،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بہت افسوس ہوتا ہے۔

بھارت میں ایک مسلمان کو 20،20 لوگ مارتے ہیں، وہاں رہنے والے مسلمان گھر سے نکلتے وقت اپنی حفاظت کیلیے چھری، خنجرساتھ رکھیں، مسلمان کا یقین شہادت کا ہے، جاوید میاں داد نے مزید کہا کہ جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے وہ ناقابل قبول ہے اور میں شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔