پیپلزپارٹی اورنلیگ نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پھر ہاتھ کردیا فردوس عاشق
مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی شہباز شریف کے کمردرد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی، معاون خصوصی
ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟فردوس عاشق فوٹو: فائل
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی "آؤ آپس میں سیاست کریں" کی نئی قسط میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کردیا۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی "آؤ آپس میں سیاست کریں" کی نئی قسط میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کردیا۔ اس مرتبہ مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی شہباز شریف کے کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی۔ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور جب کہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ مولانا فضل الرحمان ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔