نہرو کا کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینا مجرمانہ عمل تھا بی جے پی رہنما

ہر محب وطن کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے پر وزیراعظم مودی پر فخر کرتا ہے، پراگیا ٹھاکر

پراگیا ٹھاکر نے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کے بیان کے حمایت کی (فوٹو : فائل)

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی پراگیا ٹھاکر نے آزادی کے رہنما اور پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کو کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے پر مجرم قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرکے انتخاب جیتنے والی انتہا پسند پراگیا ٹھاکر نے 370 اور 35-اے کو منسوخ کرکے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مودی سرکار کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کو قومی مجرم قرار دے دیا۔


پراگیا ٹھاکر بی جے پی میں شمولیت سے پہلے بھی ایک انتہا پسند ہندو رہنما کی حیثیت سے شہرت رکھتی تھیں انہوں نے جواہر لعل نہرو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی بھارت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی یا اپنے کسی بھی اقدام سے نقصان پہنچایا وہ یقینی طور پر قوم کا مجرم ہے۔

پراگیا ٹھاکر نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے اقدام کی مخالفت کرتا ہے وہ محب وطن نہیں، اسے اپنی دھرتی سے لگاؤ نہیں اور آج ہر محب وطن کو کشمیر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے انڈین یونین میں ضم کرنے پر وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر فخر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے جغرافیائی طور پر جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرکے 'انڈین یونین ٹریریٹری' قرار دیا تھا۔
Load Next Story