بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں میں فائرنگ کا تبادلہ 3 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں جب کہ ایک بیٹا اور بہو زخمی ہیں، پولیس
جاں بحق ہونے والے باپ، بیٹا اور بیٹی ہیں، بہو اور بیٹا زخمی ہیں، پولیس۔ فوٹو: فائل
منڈان میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں دو بھائیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ بنوں کے علاقے منڈان میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں میں جائیداد کا تنازع تھا، دونوں بھائیوں کی تلخ کلامی ہاتھا پائی سے فائرنگ کے تبادلے تک جاپہنچی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 3 افراد جن میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں جاں بحق ہوگئے جب کہ بہو اور بیٹا زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔