قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ایوان نے منگل کو ارکان کی نجی کارروائی کا ایجنڈا معطل کرکے سانحہ پشاور پر بحث کی قرارداد بھی منظور کرلی

خیبرپختونخوا حکومت اسلام اور آئین کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے، قرار داد کا متن فوٹو : فائل

قومی اسمبلی نے گزشتہ روز پشاور میں گرجا گھر میں خودکش حملوں اور اس سے ہونے والے جانی نقصان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔


اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سانحہ پشاور کے خلاف قراداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور میں گرجا گھر پر حملہ صرف مسیحی برادری پر ہی نہیں پوری قوم پر حملہ ہے،دہشت گردی کے اس بےہیمانہ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے۔ خیبرپختونخوا حکومت اسلام اور آئین کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے اور مساجد سمیت تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران ایوان نے منگل کو ارکان کی نجی کارروائی کا ایجنڈا معطل کرکے سانحہ پشاور پر بحث کی قرارداد بھی منظور کرلی۔
Load Next Story