جعلی پستول سے بس اغوا کرنے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
ملزمنفسیاتی مریض تھا جس کے پاس پٹرول سے بھری بوتل تھی جس کے ذریعے بس کو آگ لگانا چاہتا تھا
ہائی جیکر کے پاس پٹرول سے بھری بوتل تھی اور وہ بس کو آگ لگانا چاہتا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی
برازیل میں جعلی پستول دکھا کر مسافر بس کو ہائی جیک کرنے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مسلح شخص نے مصروف شاہراہ پر ایک بس کو یرغمال بنا لیا، بس میں 31 افراد سوار تھے۔ مسلح شخص کے ہاتھ میں لائٹر اور ایک بوتل تھی جس میں پٹرول بھرا ہوا تھا۔
پولیس کو بس میں سوار ایک مسافر نے ٹیکسٹ میسیج میں لکھا کہ ایک مطمئن اور ٹھنڈے مزاج والے مسلح شخص نے بس کو اغوا کرلیا ہے، مسلح شخص نے پاس پٹرول سے بھری بوتل بھی ہے۔
پولیس اور ملزم کے درمیان چار گھنٹے زائد عرصے تک مذاکرات جاری رہے، ملزم کی گفتگو اور مطالبات میں ربط اور حقیقت پسندی کا فقدان تھا تاہم ملزم نے اس دوران کسی بھی مسافر کو نقصان نہیں پہنچایا۔
چار گھنٹے کے طویل مذاکرات میں ایک ایسا وقت آیا جب ملزم مشتعل ہوگیا اور اس نے بس کو آگ لگانے کی نیت سے پٹرول سے بھری بوتل کا ڈھکن کھولا جس پر اسنائپر نے اسے گولی مار دی۔
ملزم کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، 20 سالہ ملزم کی شناخت ایک نفسیاتی مریض کے طور پر ہوگئی ہے۔ یہ تمام مناظر ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیے۔ 6 گھنٹے تک مرکزی شاہراہ معطل رہی۔