سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق فیصلہ نہیں کیا پیرپگارا
فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی مفاد عامہ میں کی جانیوالی قانون سازی میں بھرپور حصہ لیں
ہم ابھی تک اپنے پرانے مؤقف پر قائم ہیں۔سربراہ فنکشنل لیگ۔ فوٹو: فائل
حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے اپنی پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی میں مفاد عامہ میں کی جانے والی قانون سازی میں بھرپور حصہ لیں اور حزب اقتدار کے ساتھ تعاون کریں۔
وہ منگل کو کنگری ہائوس میں مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ، پیر پگارا نے کہا کہ سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور ہم ابھی تک اپنے پرانے مؤقف پر قائم ہیں۔
پیرپگارا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سندھ میں مسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں اور رہنمائوں کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، گورنر عشرت العباد کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے ساتھ دوستی اور محبت کا پرانا رشتہ ہے، پشاور میں دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔