ملالہ کی 4 لاکھ شامی بچوں کی تعلیم کے لیے 175 ملین ڈالر کی اپیل

گورڈن براؤن نے مہم کے آغازکے موقع پرکیمپین گروپ آواز کی طرف سے 10لاکھ ڈالروصول کیے


Net News September 25, 2013
میں اس بات کو محسوس کرسکتی ہوں کہ شام میں کیا ہورہاہے،ملالہ یوسفزئی۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

لڑکیوں کی تعلیم کی علمبردار پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے عالمی برادری سے شام کے 4لاکھ بچوںکی تعلیم وتربیت کیلیے 175ملین ڈالرامدادکی اپیل کی ہے جوشام میں خانہ جنگی کی وجہ سے لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرمنعقدہ تقریب میںملالہ اور تعلیم کے بارے میں اقوامی متحدہ کے خصوصی نمائندے گورڈن برائون نے مہم کے آغازکے موقع پرکیمپین گروپ آواز کی طرف سے 10لاکھ ڈالروصول کیے۔ ملالہ نے تقریب میں دمشق کی20سالہ طالبہ فرح حداد سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ میں اس بات کو محسوس کرسکتی ہوں کہ شام میں کیا ہورہاہے کیونکہ یہی کچھ ہمارے ساتھ پاکستان میں ہوا۔ گورڈن برائون نے منصوبے کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ 4لاکھ شامی بچوںکولبنان کے اسکولوں میں تعلیم وتربیت فراہم کی جائے گی۔

مقبول خبریں