بھیڑ چال کی طرح اب گائے چال کی ویڈیو وائرل
برطانیہ میں روڈ پر بنی سفید لکیر کو پہلے ایک گائے نے چھلانگ لگا کر عبور کیا اور اس کے بعد تمام گایوں نے یہی کیا
انٹرنیٹ پر گائے کی سڑک پر سفید لائن عبور کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے (فوٹو: اسکرین گریب)
ٹویٹر اور فیس بک کے صارفین ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھ کر محظوظ ہورہے ہیں جس میں سڑک عبور کرتے ہوئے گائے کے ایک ریوڑ میں پہلی گائے سڑک پار کرتے ہوئے روڈ پر لگی سفید لکیر کو چھلانگ لگا کر عبور کرتی ہے اور اسی کے ساتھ پیچھے آنے والے تمام گائیں بھی سفید پٹی سے جست بھر کر گزرتی ہیں۔
ہم نے محاوروں میں بھیڑ چال کا نام سنا ہوگا کیونکہ عموماً بھیڑوں میں یہ عام عادت ہوتی ہے کہ ریوڑ کی تمام بھیڑیں دوسروں کی دیکھا دیکھی عمل کرتی ہیں لیکن گائے میں یہ عجیب رویہ کم ہی دیکھا جاتا ہے جو اب ویڈیو میں قید ہوچکا ہے۔ اس ویڈیو میں میکسیکو کی گایوں بڑی تعداد میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=tRqAT5TwdOQ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بہت شوق سے دیکھی گئی اور لوگوں نے اس پر تبصرے کرکے اپنی حیرت کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس میں گائیں عجلت میں بھاگ رہی ہیں اور بنا سوچے سمجھے ایک کے بعد ایک کرکے سفید لکیر کو عبور کررہی ہیں۔
اس عمل پر ماہرین نے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔ ایک نے کہا کہ شاید گائیں یہاں کسی باڑ سے کرنٹ کھا چکی ہیں اور وہ اسے بھی کوئی خطرہ سمجھ رہی ہیں۔
بعض افراد کے مطابق انسان اور اس چوپائے کے دیکھنے میں فرق ہوتا ہے اور ان کی فیلڈ آف وژن محدود ہوتی ہے، اسی بنا پر وہ محض ایک فرشی لکیر کو کوئی رکاوٹ سمجھ رہی ہیں۔