ایک انگلی کے ذریعے 200 ٹن وزنی کشتی کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

جارجیا کے جیورجی رستماش وِلی نے ایک درمیانی انگلی سے چھوٹا بحری جہاز کھینچنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے

جارجیا کے تن ساز جیورجی رستماش وِلی نے ایک انگلی سے 200 ٹن وزنی کشتی کو 16 فٹ تک کھینچا جو عالمی ریکارڈ ہے (فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل)

روس کے تن ساز اور انسانی قوت کا مظاہرہ کرنے والی مشہور شخصیت جیورجی رستماش وِلی نے اپنے ایک ہاتھ کی درمیانی انگلی سے 200 ٹن وزنی کشتی کو کھینچ کر دنیا کو حیران کردیا۔ اس سے قبل بھی وہ اس طرح کے کئی مظاہرے کرچکے ہیں۔

اب ایک وائرل ویڈیو میں وہ ایک ایسی کشتی کو کھینچتے دکھائی دیتے ہیں جس پر ایک چھوٹے بحری جہاز کا گمان ہوتا ہے۔ اس کشتی کا نام 'تمارا ٹو' ہے جس کا وزن لگ بھگ 200 ٹن بتایا گیا ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے جارجیا کی بندرگاہ باٹومی پرکیا ہے۔


https://www.youtube.com/watch?v=tuWoTiR-OuM

اس کے لیے انہوں نے خود کو ایک آہنی سیڑھی سے جوڑے رکھا تاکہ وہ پھسل کر آگے نہ چلے جائیں۔ اس کے بعد ہمت کرکے انہوں نے کشتی کو 16 فٹ یعنی 5 میٹر کے فاصلے تک کھینچا جو ان کا ایک منفرد کارنامہ ہے۔ اس موقع پر یورپی یونین کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں گے۔

توقع ہے کہ جلد ہی گنیز بک آف ورلڈ کمپنی اس ضمن میں جیورجی سے رابطہ کرے گی اور وہ جلد ہی یہ اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔ انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ 25 اگست 2019ء کو کیا۔
Load Next Story