کرینہ کپور اور رانی مکھر جی نے برہنہ مناظروالی فلم کی پیشکش مسترد کردی
کہانی کے مطابق فلم میں بعض مناظر ایسے پکچرائزکرانے تھے جس میں دونوں اداکاروں کو برہنہ یا نیم برہنہ حالت میں دکھایاجاتا
بھارتی فلم ڈائریکٹر تگمانشو دھولیا نے اپنی نئی فلم”بیگم سمرو“ میں کرینہ کپور اور رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل
KARACHI:
بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور اور رانی مکھرجی نے برہنہ مناظر والی فلم کی آفرمسترد کردی۔
بھارتی فلم ڈائریکٹر تگمانشو دھولیا نے اپنی نئی فلم"بیگم سمرو" میں کرینہ کپور اور رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن فلم کی کہانی کے حساب سے اس میں بعض مناظر ایسے پکچرائز کرانے تھے جس میں دونوں اداکاروں کو برہنہ یا نیم برہنہ حالت میں دکھایا جاتا جس پر دونوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہی کو ٹھکرا دیا۔
کرینہ اور رانی کے انکار کے بعد فلم ڈائریکٹر تگمانشو دھولیا کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ان کی اس فلم میں بالی ووڈ کی کوئی بڑی اداکارہ ایسے بولڈ مناظر پکچرائز کرانے پر رضا مند ہوگی اس لئے اس کردار کے لئے اب کسی غیرملکی اداکارہ کا انتخاب کیا جائے گا ۔