کراچی میں ڈاکو 2 نجی بینکوں سے 43 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر لے گئے

ملزمان فرار ہوتے ہوئے سيكيورٹی گارڈ کا اسلحہ اور بينک ميں لگی سی سی ٹی وی فوٹيج بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

پہلی بینک ڈکیتی لانڈھی نمبر6 جب کہ دوسری واردارت فیروز آباد میں واقع نجی بینک میں ہوئی۔ فوٹو: فائل

شہرقائد ميں دن دیہاڑے ڈاکو 2 نجی بينکوں سے 43 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ كر لے گئے۔

لانڈھی نمبر6 بسم اللہ مسجد كے قريب واقع نجی بينک ميں 5 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحہ كے زور پر بينک سے33لاكھ 89 ہزار950 روپے سے زائد كی رقم لوٹ كر لے گئے، پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوتے ہوئے2 سيكيورٹی گارڈز سے ان كا اسلحہ بھی چھين كر لے گئے، بينک ميں لگے سی سی ٹی وی كيمروں کا سسٹم گزشتہ 3روز سے خراب تھا جس كی وجہ سے بينک ڈكيتی كی فوٹيج محفوظ نہ ہوسكی۔


بينک ڈكيتی كی دوسری واردات فيروز آباد تھانے كے علاقے شاہراہ قائدين پر واقع ایک دوسرے نجی بینک میں ہوئی جہاں 3 مسلح ملزمان بينک ميں داخل ہوئے جنہوں نے2 سيكيورٹی گارڈز كو قابو کر کے بينک كے عملے كو يرغمال بناليا اور 10 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے جب کہ ملزمان فرار ہوتے ہوئے سيكيورٹی گارڈ کا اسلحہ اور بينک ميں لگی سی سی ٹی وی فوٹيج بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

پہلی بینک ڈکیتی لانڈھی نمبر6 جب کہ دوسری واردارت فیروز آباد میں واقع نجی بینک میں ہوئی

Recommended Stories

Load Next Story