- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
- نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار
سری لنکا سے سیریز، ٹکٹوں کی قیمت کا آج فیصلہ متوقع

میچز کے دوران مہمان ٹیم کوصدارتی لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی فوٹو: فائل
لاہور: سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریزکے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پی سی بی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کولاہور میں طلب کرلیاگیا۔
وسیم خان کی زیرصدارت میٹنگ میں مہمان ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات سمیت ہرڈپارٹمنٹ اپنی تیاریوں پر بریفنگ دے گا اور مختلف تجاویز پرمشاورت ہوگی، ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی اورقیمت کیا رکھی جائے اس پر بھی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کوصدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائیگی، سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبرکوکراچی آمد متوقع ہے، اگلے روزدونوں ٹیموں کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے، کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی اسی روز طے ہے۔
27 تاریخ کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ون ڈے میچ کھیلاجائے گا، دوسرا میچ29 جبکہ تیسرا اور اختتامی ون ڈے 2 اکتوبر کو شہر قائد ہی میں شیڈول ہے۔ اس کے بعد 3 اکتوبرکودونوں ٹیمیں لاہورکی جانب اڑان بھریں گے۔
4 اکتوبرکوپریکٹس سیشن طے ہے، قذافی اسٹیڈیم میں5 تاریخ کو پہلا ٹی ٹوئنٹی ہوگا،7 تاریخ کو دوسرا جبکہ 9 اکتوبرکوتیسرا ٹی ٹوئنٹی شیڈول ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔