احتساب اور خصوصی عدالتوں کے تین ججز کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس

وزارت قانون نے ججز مسعود ارشد، محمد نعیم ارشد اور مشتاق الہی کی خدمات ان کے اداروں کو واپس کردیں

وزارت قانون نے ججز مسعود ارشد، محمد نعیم ارشد اور مشتاق الہی کی خدمات ان کے اداروں کو واپس کردیں فوٹو:فائل

PARIS:
وفاقی وزارت قانون نے لاہور کی احتساب اور خصوصی عدالتوں کے تین ججز کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا۔

وزارت قانون و انصاف نے تین ججز کی خدمات ان کے اداروں کو واپس کردی ہیں جن میں مسعود ارشد، محمد نعیم ارشد اور مشتاق الہی شامل ہیں۔

جج مسعود ارشد اسپیشل کورٹ لاہور تعینات تھے، جج محمد نعیم ارشد احتساب عدالت نمبر 5 لاہور میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور جج مشتاق الہی احتساب عدالت نمبر 1 لاہور میں تعینات تھے۔ وزارت قانون و انصاف نے تینوں ججز کی خدمات واپس کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے متبادل ججز کیلئے نام مانگ لئے۔


یہ بھی پڑھیں: راناثنااللہ کیس؛ انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج کا سماعت سے انکار

جج نعیم ارشد نے بطور ڈیوٹی جج چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کے کیس کی سماعت کی تھی۔ انسداد منشیات عدالت کے خصوصی جج مسعود ارشد (ن) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کر رہے تھے۔

جج مشتاق الٰہی چیئرمین نیب کے خلاف مبینہ ویڈیو بنانے والے ملزمان فاروق نول اور اسکی اہلیہ طیبہ گل کے کیس سمیت متعدد مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔
Load Next Story