امریکی نیوز اینکر نے اپنے سیاہ فام کولیگ کو گوریلا کہنے پر معافی مانگ لی

سیاہ فام ساتھی اینکر نے معذرت قبول کرلی

سیاہ فام نیوز اینکر نے اپنی سفید فام اینکر ساتھی کی معذرت قبول کرلی۔ فوٹو : فائل

امریکی ٹیلی وژن کی سفید فام خاتون نیوز اینکر نے اپنے سیاہ فام اینکر کو گوریلا سے تشبیہ دینے پر براہ راست نشریات کے دوران معذرت کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہاما کے مقامی ٹیلی وژن کی نیوز اینکر ایلکس ہوسڈین نے لائیو پروگرام کے دوران ڈاکومینٹری میں اسکرین پر ایک گوریلا کی تصویر آنے پر اپنے سیاہ فام ساتھی اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے بے ساختہ کہا کہ یہ بالکل آپ کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔


سفید فام نیوز اینکرز کے تضحیک آمیز ریمارکس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہا جس پر نیوز اینکر ایلکس ہوسڈین نے براہ راست نشر کیے جانے والے پروگرام کے دوران ہی اپنے سیاہ فام اینکر سے متنازع ریمارکس پر معافی مانگ لی۔

سیاہ فام نیوز اینکر ہیکیٹ نے اپنی سفید فام ساتھی نیوز اینکر کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس جملے نے مجھے اندر سے کاٹ دیا تھا تاہم ساتھی اینکر کی معذرت پر میں انہیں معاف کرتا ہوں۔

https://www.youtube.com/watch?v=vEJzURtXx24
Load Next Story