کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جمعہ کو 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روکنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا

وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ قوم کے اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کرلیا جس کے تحت ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی عوام سے یکجہتی کے طور پر وزیراعظم کے کشمیر آورز کے تناظر میں مختلف سرگرمیاں ترتیب دی جارہی ہے، ابتدائی پروگرام کے تحت جمعہ کے روز ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں: عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا جب کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے۔ اسی طرح ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گےجس میں سول سوسائٹی اور طلباء کو بھی دعوت دی جائے گی۔
Load Next Story