کراچی میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کئی علاقوں میں پھر سیلابی صورتحال

گڈاپ، کاٹھور اور سپر ہائی وے ہر تیز بارش کے بعد سڑکوں پر برساتی ریلے کے تیز بہاؤ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی

کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی۔ فوٹو : فائل

شہر میں شدید بارشوں کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بارش کی وجہ سے جہاں موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی اور سڑکیں اور ندی نالے دریاؤں کا منظر پیش کررہی ہیں۔


گڈاپ کاٹھور اور سپر ہائی وے پر تیز بارش کے بعد سڑکوں پر برساتی ریلے کے تیز بہاؤ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، گلشن معمار اور اطراف کی سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جب کہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں سب سے زیادہ 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، صدر میں 28 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ میں 19.8 ملی میٹر، سرجانی ٹاون میں 11.8 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 8.2 ملی میٹر، لانڈھی میں 7.5 ملی میٹر، آئیر پورٹ میں 5 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس میں 3 اور کیماڑی 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story