بین اسٹوکس تاریخ کے عظیم پلیئر

شائقین نے ٹنڈولکر کی توہین قرار دیتے ہوئے بھارتی بورڈ سے آئی سی سی کو ہی معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شائقین نے ٹنڈولکر کی توہین قرار دیتے ہوئے بھارتی بورڈ سے آئی سی سی کو ہی معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی کی جانب سے بین اسٹوکس کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے عظیم کھلاڑی قرار دینے پر سچن ٹنڈولکر کے مداح بھڑک اٹھے۔


کھیل کی گورننگ باڈی نے سوشل میڈیا پر ہیڈنگلے ٹیسٹ کے ہیرو بین اسٹوکس اور سچن ٹنڈولکر کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ' آل ٹائم عظیم ترین کرکٹر اور سچن ٹنڈولکر'۔

اس پر شائقین نے نہ صرف آئی سی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ایک نے تو اسے ٹنڈولکر کی توہین قرار دیتے ہوئے بھارتی بورڈ سے آئی سی سی کو ہی معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
Load Next Story