ڈالر کی قدر گرنے کے  بعد سونے کی کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونا سستا ہوکر 89800 روپے اور دس گرام سونا 76990 روپے کا ہو گیا

سونے کی عالمی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے1537ڈالر فی اونس ہوگئی۔ (فوٹو: فائل)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر6 پیسے کم ہوئی اور ڈالر 157 روپے 22 پیسے پر بند ہوا، جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی، ڈالر کی قدر گرنے اور عالمی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 170 کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1537 ڈالر ہوگئی ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 89 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 76 ہزار 990 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔


اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

 
Load Next Story