سندھ حکومت کا 9 اور10 محرم الحرام کوعام تعطیل کا اعلان

تعطیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

4 اپریل کو سندھ کے تمام محکموں، خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلزمیں تعطیل ہوگی، نوٹیفکشن (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 9 اور 10 ستمبر بروز پیر، منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب امن وامان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لیے 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی اس پابندی سے مستنیٰ ہوں گے جب کہ سکیورٹی کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
Load Next Story