مخصوص طبقہ سے نکل کرفلمیں بنانا ہونگی حیا علی

سب کو سامنے رکھ کر فلمیں بنانا ہونگی، نئے چہرے وقت کی ضرورت ہیں، گفتگو

سب کو سامنے رکھ کر فلمیں بنانا ہونگی، نئے چہرے وقت کی ضرورت ہیں، گفتگو (فوٹو : فائل )

ماڈل واداکارہ حیاء علی نے کہا ہے کہ ہمیں ایک مخصوص طبقہ سے نکل کر سب کو سامنے رکھ کر فلمیں بنانا ہونگی ' نئے چہرے بھی وقت کی ضرورت ہیں۔ وہ گذشتہ روز نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کر رہی تھیں۔ حیاء علی نے کہاکہ ہماری فلمیں آج بھی ایک مخصوص طبقہ کی ہی نمایندگی کرتی نظر آرہی ہیں 'جس سے ہماری فلم میکنگ محدود ہوچکی ہے۔


اگر ہمیں اس مخصوص دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھی فلم بنانی ہے تو اس کے لیے اسکرپٹ پر توجہ دینا ہوگی ' تاکہ اسے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی دیکھا جاسکے۔ بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کر رہی ہے' جس کے لیے وہ اپنے روایتی کلچر کو جدید فلم میکنگ کے ساتھ پوری دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
Load Next Story