سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزارروپے کی کمی
فی تولہ سونا88000 روپےاور دس گرام سونا سستا ہو کر 75446روپےکا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر گھٹ کر 1505 ڈالر ہوگیا۔ فوٹو: فائل
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار کمی کے بعد 88 ہزار روپے ہوگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ہی دن میں 38 ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1505 ڈالر ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی کم قیمت کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1 ہزار روپے اور 857 روپے کی واضح کمی نظر آئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 88 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 75 ہزار 446 روپے پر پہنچ گئی۔