شیخوپورہ کی عدالت نے نوزائیدہ جڑواں بہنوں کی حوالگی کے کیس کا فیصلہ سنادیا

ضلعی حکومت کی کمیٹی کا فیصلہ درست ہے عدالت یہ کیس سننے کا اختیارنہیں رکھتی، جسٹس جاوید اقبال

شیخوپورہ میں ریلوے لائن سے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی نومولود لاوارث بچیاں ڈی ایچ کیومیں زیر نگہداشت ہیں، فوٹو؛ ایکسپریس:نیوز

لاہور:
سیشن کورٹ نے نوزائیدہ جڑواں بہنوں کے کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق اسپتال کمیٹی کا بچیوں کی حوالگی کا فیصلہ برقراررہے گا۔


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ضلعی حکومت کی کمیٹی کا فیصلہ درست ہے عدالت یہ کیس سننے کا اختیارنہیں رکھتی، اگر سائل کواعتراض ہے تووہ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، عدالتی فیصلے کے بعد ناروے سے آئے پاکستانی شہری حفیظ بھٹی نے چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں آج ہی درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخوپورہ میں ریلوے لائن سے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی نومولود لاوارث بچیاں ڈی ایچ کیومیں زیر نگہداشت ہیں جہاں کمیٹی نے انہیں گود لینے کے خواہشمند 18 خاندانوں کے انٹرویوزکے بعد ان کی حوالگی کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق ایک بچی اسلام آباد کے مسعود باجوہ اوردوسری ملتان کے عمیرسلیم کے حوالے کی جائے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story