پریمیئر فٹبال کراچی پورٹ ٹرسٹ کو شکست کا سامنا

حبیب بینک 2-1 سے کامیاب، فاتح ٹیم کیلیے دونوں گول عاطف نے اسکور کیے

میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کااعزاز بھی عاطف کے حصے میں آیا۔۔فوٹو: فائل

10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں ایچ بی ایل نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد کے پی ٹی کو2-1 سے شکست دے دی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت ہونے والی اس لیگ کے40 ویں میچ میں کورنگی بلوچ فٹبال اسٹیڈیم پر پہلے ہاف کے خاتمہ پرکامیاب ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی ، یہ گول 41ویں منٹ میںعاطف نے کیا ، کھیل کے51 ویں منٹ میں ایک اچھی کوشش کے نتیجہ میں کے پی ٹی کی جانب سے محمد نے گول کرکے اس برتری کو ختم کرتے ہوئے مقابلہ1-1 کردیا جس کے بعد کھیل میں تیزی آگئی اور دونوں جانب سے گول پوسٹ پر ناکام حملے ہوتے رہے، تاہم کھیل کے71 ویں منٹ میں عاطف نے اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے ایچ بی ایل کو2-1 کی برتری دلوادی جو حتمی ثابت ہوئی۔




میچ کے7 ویں منٹ میں کے پی ٹی کے فراز کو ریفری نے یلو کارڈ دکھایا جبکہ کھیل کے38 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے عبداللہ کو بھی اس ندامت کا سامنا کرنا پڑا،میچ کمشنر کے فرائض انجام دینے والے فیفا ریفری اقبال جونیئر نے ایچ بی ایل کے عاطف کو میچ کا بہترین اسکورر قرار دیا جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کااعزاز بھی عاطف کے ہی حصے میں آیا۔
Load Next Story