5 سیٹس کے مقابلے وینس ولیمز نے اینڈی مرے کا چیلنج قبول کرلیا

سابق ورلڈ نمبرون پلیئر وینس ولیمز نے اینڈی مرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے پانچ سیٹ پر محیط میچز کھیلنے کا اعلان کردیا

گرینڈ سلم میں ویمنز سنگلز کے روایتی تین کی بجائے 5 سیٹس کا میچ کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،ولیم۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

WASHINGTON:
سابق ورلڈ نمبرون پلیئر وینس ولیمز نے اینڈی مرے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے پانچ سیٹ پر محیط میچز کھیلنے کا اعلان کردیا۔


امریکی پلیئر نے کہا کہ مجھے گرینڈ سلم میں ویمنز سنگلز کے روایتی تین کی بجائے 5 سیٹس کا میچ کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اگر ہم خواتین بیسٹ آف تھری کھیل سکتی ہیں تو پھر ہمیں بیسٹ آف فائیو سیٹس کھیلنے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوگی، جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے بھی وینس کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہاکہ ہم پانچ سیٹ کے مقابلوں کیلیے فٹ اورتیار ہیں، تاہم اس معاملے پر پین پیسفک ویمنز ٹینس ٹرافی کی فاتح پیٹراکیوٹوا نے کوئی واضح بات نہیں کہی، واضح رہے کہ اینڈی مرے نے گذشتہ دنوں نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ گرینڈ سلم میں ویمنز اور مینز کے مقابلوں میں سیٹ کی تعداد یکساں ہونی چاہیے۔
Load Next Story