7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
خمیسو گوٹھ میں 7سالہ معصوم بچی کو اس کے گھر کے قریب کریانہ اسٹور کے مالک چنیسر ولد لنگو نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم کریانہ اسٹور کے مالک چنیسر ولد لنگو گرفتار کر لیا۔ فوٹو: فائل
نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں خمیسو گوٹھ میں سیکٹر5-F میں7سالہ معصوم بچی کو اس کے گھر کے قریب واقع کریانہ اسٹور کے مالک چنیسر ولد لنگو نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بچی کو طبی معائنے کے لیے جناح اسپتال اور پھر قومی امراض برائے اطفال اسپتال منتقل کردیا گیا ، نیو کراچی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم کریانہ اسٹور کے مالک چنیسر ولد لنگو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا رحمت اللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی بچی ٹافی خریدنے گھر کے قریب واقع کریانہ اسٹور گئی تھی جہاں معصوم بچی سے کریانہ اسٹور کے مالک نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔