کنٹرول لائن پر بلاجواز بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری

کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری سے عوام میں خوف، گھروں میں محصور

پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش، علاقہ مکینوں کی نعرے بازی۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کو کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جارحیتکا تازہ واقعہ پیش آیا۔

گولہ باری کی وجہ سے علاقہ مکین گھر وں میں محصور ہو کر رہ گئے۔




پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں جس کے بعد عوام نے گھروں سے نکل کرپاک افواج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔ پورا علاقہ ''پاک افواج زندہ باد'' کے نعروں سے گونج اٹھا۔
Load Next Story